in

ایشزسیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا

ایشزسیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق افغانستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کرینگی جبکہ بھارتی ویمنز ٹیم اور انگلش ویمنز ٹیم بھی آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔

افغانستان کا دورہ آسٹریلیا

یہ دورہ گزشتہ سال ہونا تھا جو کرونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا، آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین رواں سال واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جوکہ 27 نومبر سے یکم دسمبر کو شیڈول ہے،افغانستان کا ٹیسٹ درجہ لینے کے بعد یہ آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہوگا۔

انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا،ایشز سیریز

انگلش کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے آسٹریلیا روانہ ہوگی، ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8دسمبر سے گابا میں کھیلا جائے گا.16دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول،26دسمبر سے میلبورن کرکٹ گرائونڈ،5جنوری 2022 سے سڈنی اور14 جنوری سے پرتھ میں باقی 4 ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا

کیوی ٹیم محدود اوورز کی سیریز کھیلنے کےلیے 30جنوری کو پہلا ون ڈے میچ پرتھ، 2فروری کو دوسرا ایک روزہ میچ ایرینا اور 5 فروری کو تیسرا ون ڈے میچ سڈنی میں ہوگا، دونوں ٹمیوں کے درمیان سیریز کا واحد ٹی 20میچ 8فروری کو منوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کا دورہ آسٹریلیا

آئی لینڈرز فروری میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے اور 5 ٹی 20میچز کھیلیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ 11فروری کو سڈنی،دوسرا میچ 13 کو گابا، تیسرا ٹی 20میچ 15فروری کو میٹریکون اسٹیڈیم، چوتھا میچ 18کو ایڈیلیڈ اور پانچواں میچ 20فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

انگلش خواتین ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، ایشزسیریز



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

ملک میں 2028تک 10ڈیمزتعمیر ہوجائیں گے، وزیراعظم

ملک میں 2028تک 10ڈیمزتعمیر ہوجائیں گے، وزیراعظم