in

پی ایس ایل میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کامطالبہ

PSL PZ

کرک انفو ڈاٹ کام

کرک انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں نے پی سی بی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجائے میچز متحدہ عرب امارات میں کروانا زیادہ مناسب ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ کی کراچی سے یو اے ای منتقلی کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، کرکٹ بورڈ اعلان شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں کررہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ لیگ فرنچائزرز سمیت سب کی مشاورت سے میچز کے پروگرام کا اعلان کیا جاچکا ہے، اس میں ابھی تک کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

فروری، مارچ 2021ء میں پاکستان سپر لیگ شیڈول تھا تاہم کچھ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔ بورڈ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے یکم جون سے پی ایس ایل کے باقی میچز کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزا میں کمی کردی

وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزا میں کمی کردی

ملک میں ڈیم خالی، پانی کے شدید بحران کاخدشہ

ملک میں ڈیم خالی، پانی کے شدید بحران کاخدشہ