in

فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپ سے فارغ کردیا گیا تھا تہلکہ خیز انکشاف

فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپ سے فارغ کردیا گیا تھا تہلکہ خیز انکشاف

فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپ سے فارغ کردیا گیا تھا، …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹانے سے پہلے واٹس ایپ گروپ سے فارغ کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات سے ہٹانے سے پہلے انہیں وزارت کے واٹس ایپ گروپ  سے نکالا گیا۔ اس حوالے سے جب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پوچھا گیا تو انہوں نے واٹس ایپ گروپ کے بارے میں تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ وہ اس سوال پر ہنس دیے۔

فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ انہیں ہٹانے میں تاخیر کی گئی ہے کیونکہ وہ جتنا عرصہ وزارت میں رہیں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کے روز فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

قومیسیاستعلاقائیاسلام آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو فون

وزیراعظم عمران خان فردوس عاشق اعوان پر چیخنے لگے اور غصے میں زور سے ٹیبل پر مکا مارا فردوس عاشق اعوان کو ہٹائے جانے کی اصل کہانی سامنےآگئی

وزیراعظم عمران خان فردوس عاشق اعوان پر چیخنے لگے اور غصے میں زور سے ٹیبل پر مکا مارا فردوس عاشق اعوان کو ہٹائے جانے کی اصل کہانی سامنےآگئی