in

آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے لیکن ۔ ۔ ۔ وفاق کی ق لیگ کو منانے کی کوشش ناکام لیکن چودھری شجاعت نے وزیراعظم کیلئے کیا پیغام دیا؟ نجی ٹی وی چینل خبر سامنے لے آیا

آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے لیکن ۔ ۔ ۔ وفاق کی ق لیگ کو منانے کی کوشش ناکام لیکن چودھری شجاعت نے وزیراعظم کیلئے کیا پیغام دیا؟ نجی ٹی وی چینل خبر سامنے لے آیا

آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے لیکن ۔ ۔ ۔ وفاق کی ق لیگ کو منانے کی کوشش ناکام …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے بھی آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں منانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی ہے،سربراہ مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو پیغام میں کہا کہ بجٹ میں ووٹ دینے کا وعدہ تھا، ووٹ دیں گے لیکن آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے۔

جیونیوز کے مطابق اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے کیونکہ پارٹی رہنما مصروف ہیں لیکن بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔دوسری جانب ق لیگ نے اتحادی جماعتوں کی اپنی الگ بیٹھک جمالی ہے اور چوہدری برادران کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس سلسلے میں چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کرکے ا نہیں منانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے چوہدری شجاعت سے درخواست کی کہ ایک رکن قومی اسمبلی ہی بھجوادیں تاکہ ق لیگ کی نمائندگی ہو جائے تاہم چوہدری شجاعت نے ق لیگ کےکسی ایک رکن قومی اسمبلی کوبھی عشائیہ میں بھجوانےسے انکار کردیا۔سربراہ مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو پیغام میں کہا کہ بجٹ میں ووٹ دینے کا وعدہ تھا، ووٹ دیں گے لیکن آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے۔

مزید :

قومیسیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تہلکہ خیز انٹرویو وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے ہی روک دیا کابینہ کی اندرونی کہانی

تہلکہ خیز انٹرویو وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے ہی روک دیا کابینہ کی اندرونی کہانی

یہ  بتا دیں کہ مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی اور یہ بھی بتادیں کہ ۔ ۔ ۔  چودھری شجاعت کے بیانات پر بالآخر مولانا فضل الرحمان نے بھی خاموشی توڑ دی 

یہ  بتا دیں کہ مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی اور یہ بھی بتادیں کہ ۔ ۔ ۔  چودھری شجاعت کے بیانات پر بالآخر مولانا فضل الرحمان نے بھی خاموشی توڑ دی