in

ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی؟ مریم نواز کیلئے پریشان کن خبر

ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی؟ مریم نواز کیلئے پریشان کن خبر

ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی؟ مریم نواز کیلئے پریشان کن خبر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو گروپ واضح طورپر سامنے آگئے ہیں اور گزشتہ روز ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے صرف 28 رہنما شریک ہوئے جس دوران مریم نواز کی پالیسی سے سینئر رہنماء ناراض دکھائی دیئے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحتیں دیتے رہے ۔ 

پبلک نیوز کے مطابق ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اور مریم نواز کی طرف سے  یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ہے ، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین نے شکوہ کیا کہ مریم نواز کسی بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اراکین کی تنقید اور شکوے پر شاہد خاقان عباسی نے وضاحت دی کہ مریم نواز بھی مشاورت کرتی ہیں لیکن وہ براہ راست نوازشریف سے ہدایت لیتی ہیں، ان کیساتھ رابطے میں ہیں جس پر اراکین کا کہناتھاکہ ہدایات لندن سے ہی لینی ہیں تو ہمیں بلانے کا کیا فائدہ، یہ بھی واضح نہیں ہوتا کہ پارلیمنٹ میں کیا پالیسی اپنانی ہے ۔ 

ٹی وی چینل نے یہ بھٍی دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ اراکین کی شکایات کا ازالہ کریں لیکن انہوں نے مریم کے حق میں کچھ نہیں بولا۔ 

مزید :

سیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے مختلف جماعتوں کے رابطے بڑی پیشکش لیکن کیا ناراض رہنما اب پارٹی بھی چھوڑرہے ہیں؟ فیصلہ سنا دیا

عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے مختلف جماعتوں کے رابطے بڑی پیشکش لیکن کیا ناراض رہنما اب پارٹی بھی چھوڑرہے ہیں؟ فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کے کوئٹہ پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی اہم وکٹ اڑا دی

مریم نواز کے کوئٹہ پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی اہم وکٹ اڑا دی