in

ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا مزید استعفے بھی آنے کا امکان 

ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا مزید استعفے بھی آنے کا امکان 

ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا، مزید استعفے بھی آنے کا امکان 

سرگودھا، لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامدحمید نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کے سپرد کردیاجس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹرینز اور عوام کی جتنی تذلیل اس دور میں ہوئی، ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ، دیگر ممبران بھی آٹھ دسمبر تک اپنے استعفے جمع کرادیں گے اور پارٹی مناسب وقت پر سپیکر کے پاس پیش کردے گی ۔ 

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق این اے 90سرگودھاسے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے ، یہ استعفیٰ قیادت کی ہدایت پردیا گیا ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ نااہل وزیر اعظم کوگھرجانا چاہےے، مسائل بھی حل نہیں ہورہے، استعفیٰ دے رہے ہیں، حکومت قوم پر بوجھ بن چکی ہے ،میڈیا پر پابندیاں لگائیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر، غریب کو غریب تر کرنے ، سب کچھ مہنگا کرنے ، بے روزگاری پروہ اس اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہبازاور نوازشریف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔

چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ لولی لنگڑی جمہوریت میں نہ نیا پاکستان ہے اور نہ پرانے کو چلنے دیا گیا، نوازشریف اور شہبازشریف کی ہدایت پر استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا، پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پر فیصلہ ہونا باقی ہے، پارٹی کے سب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس موقف پر قائم ہیں کہ قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، جتنی تذلیل اس دور میں عوام اور پارلیمنٹرینز کی ہوئی، ا س سے پہلے 72سال میں کبھی نہیں ہوئی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ تمام ممبرز آٹھ تاریخ تک قیادت کواپنے استعفے جمع کرائیں گے ، انشاءاللہ، پارٹی کی طرف سے مناسب وقت پر استعفے سپیکر کے پاس جمع کرادیے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیسیاستعلاقائیپنجابسرگودھا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کورونا وائرس کا شکار تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر کامران شیخ زید ہسپتال میں انتقال کر گئے

کورونا وائرس کا شکار تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر کامران شیخ زید ہسپتال میں انتقال کر گئے

دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے اوورسیز ورکرز نے فنڈز دیے اب موقع آیا تو سمندر پار لیگی اور جیالے کیا کرنے جا رہے ہیں؟

دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے اوورسیز ورکرز نے فنڈز دیے اب موقع آیا تو سمندر پار لیگی اور جیالے کیا کرنے جا رہے ہیں؟