in

’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر بات کرنے کیلئے آصف علی زرداری نے لندن ٹیلی فون کیا لیکن ۔ ۔ ۔‘ سینیٹر شیری رحمان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر بات کرنے کیلئے آصف علی زرداری نے لندن ٹیلی فون کیا لیکن ۔ ۔ ۔‘ سینیٹر شیری رحمان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر بات کرنے کیلئے آصف علی زرداری نے لندن …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماءاور سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈ ر کے معاملے پر بات چیت کے لیے لندن کال کی تھی لیکن مسلم لیگ ن کے رہنماءاسحاق ڈار نے جواب دیا کہ اس معاملے پر بات نہیں ہوسکتی، وہ 24نیوز کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں۔

فرینڈلی اپوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شیری رحمان کا کہناتھاکہ اپوزیشن ہی ساتھ اگر نہیں کھڑی ہوناچاہتی،اپوزیشن توڑناچاہتے ہیں تو ان کی مرضی، یہ دورس فیصلہ نہیں ہوگا، ہمارا ہدف سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیاں ہیں، عوام کے سامنے جوابدہ رکھنا اور بہتر پالیسی تشکیل دینا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کسی بھی چیز کو زیربحث لانے سے نہیں بھاگی، حالیہ صورتحال کو دیکھ لیں تو کراچی کے حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ن لیگ نے رابطہ کیا اور ہم نے کھلے دل سے انہیں خوش آمدیدکہا،بات چیت کی اور بتایاکہ ہماری کمیٹی سے بات کریں گے ۔ 

پیپلزپارٹی کی رہنماءکا مزید کہناتھاکہ گزشتہ تین سال سے سینیٹ میں مہنگائی اور دیگر مسائل پر بات کرنیوالوں میں پیپلزپارٹی سب سے آگے تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر کی طرف سے اپنی پارٹی پر بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ )سے ووٹ لیے جانے پر تنقید کے سوال پر شیری رحمان نے بتایاکہ وہ نوجوان ہیں اور پہلی دفعہ سندھ سے منتخب ہوکر سینیٹ میں آئے ہیں، وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ پیپلزپارٹی نے باپ کے رجسٹرڈ سینیٹرز سے ووٹ نہیں لیا، ایک آزاد گروپ تھا اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماءکو ووٹ دیا۔

مزید :

قومیسیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی کاا علان کر کے سب حیرا ن کر دیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی کاا علان کر کے سب حیرا ن کر دیا 

پاکستانی ٹی وی اداکارہ عائزہ اعوان کو بھی محبت مل گئی پہلی تصویر شیئر

پاکستانی ٹی وی اداکارہ عائزہ اعوان کو بھی محبت مل گئی پہلی تصویر شیئر