in

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ جماعت اسلامی کو مہنگا پڑگیا مقدمہ درج

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ جماعت اسلامی کو مہنگا پڑگیا مقدمہ درج

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ جماعت اسلامی کو مہنگا پڑگیا، مقدمہ درج

 راولپنڈی (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے خلاف لیاقت باغ میں عوامی اجتماع پر مقدمہ درج کرلیا گیا، یہ مقدمہ پارٹی کی مرکزی قیادت کیخلاف درج کیاگیا،   کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ساؤنڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

مزید :

سیاستعلاقائیپنجابراولپنڈی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: فیکڑی کی چھت گرگئی، مزدورجاں بحق، 8افراد زخمی

کراچی: فیکڑی کی چھت گرگئی، مزدورجاں بحق، 8افراد زخمی

پاکستان کی سعودی عرب کےبلین ٹری منصوبےکی حمایت

پاکستان کی سعودی عرب کےبلین ٹری منصوبےکی حمایت