in

پی ڈی ایم میں اختلافات اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ڈی ایم میں اختلافات اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ڈی ایم میں اختلافات اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ناراضگی کی وجہ اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے اجلاس سے دو دن قبل استعفوں کو لانگ مارچ سے مشروط کیا تھاجس کے بارے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا جبکہ تلخی مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے نہیں بلکہ نواز شریف کی وجہ سے ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل 92 نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  نوازشریف نے اجلاس میں استعفے فوری دینے کی بات کی تھی اور کہا   تھا کہ نو جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف ہے،اگرپیپلز پارٹی نے ساتھ نہیں دینا تو یہ اپنی راہیں جدا کرسکتے ہیں، جس پر آصف علی زرداری نے غصے میں کہا کہ ایک تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور دوسرا راہیں جد کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، اگر نواز شریف کو انقلابی بننے کا اتنا شوق ہے تو واپس آجائیں۔ اجلاس کے دوران آصف علی زردری نے مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف سے سوال کیا کہ استعفے دینے کے بعد کیا ہوگا؟جس پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ضمنی انتخابا ت ہوں گے،آصف زرداری نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات نہ ہوئے تو پھر آپ کیا کرلیں گےجس پر نواز شریف اور مولانا کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف زرداری نے کہا کہ  تیاری آپ کی نہیں ہے، استعفوں کی آڑ میں بندوق ہمارے کندھے پر رکھ کرمت چلائیں۔

مزید :

سیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی جارحيت کے باوجود ہتھياروں کی دوڑ ميں شامل نہيں،آرمی چیف

بھارتی جارحيت کے باوجود ہتھياروں کی دوڑ ميں شامل نہيں،آرمی چیف

اسلام آباد:ڈپلومیٹک انکلیوکے گیٹ کے باہر فائرنگ،1 شخص گرفتار

اسلام آباد:ڈپلومیٹک انکلیوکے گیٹ کے باہر فائرنگ،1 شخص گرفتار