لاہور (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، ٹکٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں اور آج سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع ہونے جارہاہے ، ایسے میں ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن صوبائی دارلحکومت سے ایک معروف قانون دان کو ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر سینیٹ میں لانے کی خواہاں ہے۔ خواتین کی نشستوں پر سعدیہ عباسی، جنرل سیٹوں پر راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید یا زبیر عمر کے ناموں پر اکتفا کیا گیا۔