in

مزید خاموش نہیں رہ سکتا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی میدان میں آگئے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

مزید خاموش نہیں رہ سکتا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی میدان میں آگئے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

مزید خاموش نہیں رہ سکتا، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی میدان میں آگئے، …

نوشہرہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا  اور کہا ہے کہ اب مزید خاموش نہیں رہ سکتا، وقت آگیا ہے کہ اب پارٹی سربراہ اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرکے اپنے  ضمیر کا بوجھ ہلکا کرلوں، ان کاکہناتھاکہ آج تک یہ بھی سمجھ نہیں آسکی کہ  میری وزارت کون چلا رہا ہے ؟

پیرسباق میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت خٹک کاکہناتھاکہ میڈیا کے ذریعے عمران خان میری بات سنے، انیہں کچھ لوگ دھوکہ دے رہے ہیں، عمران خان مجھے پانچ منٹ دیں تاکہ میں ان کو ساری کہانی سناؤں، کون کون سازشیں پارٹی کے اندر کر رہا ہے،سب مجھے معلوم ہیں ، منسٹر میں ہوں بات کسی اور کی مانی جارہی ہے،ہمارے ساتھ انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں، ہمارے دوستوں کے تبادلے کئے جارہے ہیں، اپنی مرضی کے آفیسر لگائے جاتے ہیں۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ عمران خان عوام نے آپ کو ووٹ تبدیلی کیلئے اس لئے دیا تھا تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہو، میں یہ بھی جانتا ہوں عمران خان ایک سچا لیڈر ہےاور ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتا ہے۔

انہوں نےکسی وزیر یا اپنے بھائی کا نام لیے بغیر  کہا کہ وزیراعظم نوٹس لیں کہ ان کے محکمے میں وفاقی وزیر کیوں مداخلت کررہا ہے۔

مزید :

سیاستعلاقائیخیبرپختون خواہنوشہرہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈینیئل پرل کیس:عمر شیخ سمیت چاروں ملزمان کراچی منتقل

ڈینیئل پرل کیس:عمر شیخ سمیت چاروں ملزمان کراچی منتقل

آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں اضافہ خواتین کیلئے بری خبر آگئی

آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں اضافہ خواتین کیلئے بری خبر آگئی