in

آپ صرف مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائینگے فواد چودھری کا افغان نائب صدر کے بیان پر سخت رد عمل

آپ صرف مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائینگے فواد چودھری کا افغان نائب صدر کے بیان پر سخت رد عمل

آپ صرف مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائینگے، فواد …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے افغان نائب صدر امر اللہ کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان آپ جیسے دغا بازوں کا نہیں بلکہ بہادر افغانیوں کا ہے ، آپ صرف ایک مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں گے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ آپ جیسے مٹھی بھرلوگوں کی افغانستان اور خطے میں دلچسپی کم ہی ہے ۔

دوسری جانب وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بعض افغان عہدیداروں کے بیان پاکستا ن اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، بدقسمتی سے ان افرادکوافغان بہن بھائیوں پرزبردستی مسلط کیاگیاہے،افغان شہری ان افراد کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں، احمقانہ بیانات سے افغانستان کوروزشرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں کردارنبھانے کیلئے پرعزم ہے اوراسی جذبے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی، پاکستان مخالف بیانات افغان حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے دیئے جارہے ہیں، پاکستان امن واستحکام کیلئے تمام افغانیوں کی حمایت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے چند نفرت انگیز کردار پاکستان کوافغانستان میں امن کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔

مزید :

اہم خبریںسیاست



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی

کراچی:محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی

چین میں شدید بارش اور صدی کا بدترین سیلاب

چین میں شدید بارش اور صدی کا بدترین سیلاب