in

گورنر سندھ کو ہر معاملے میں بات نہیں کرنی چاہئے مرتضیٰ وہاب 

گورنر سندھ کو ہر معاملے میں بات نہیں کرنی چاہئے مرتضیٰ وہاب 

گورنر سندھ کو ہر معاملے میں بات نہیں کرنی چاہئے ، مرتضیٰ وہاب 

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے شہر میں کام کیا ، ماضی میں بارش کے بعد جن جگہوں پر پانی کھڑ ارہتا تھا عوام دیکھ سکتے ہیں آج وہ علاقے کلیئر ہیں ۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل فیلڈ میں نہیں نکلے انہیں گھر بیٹھے ہر معاملے میں بات نہیں کرنی چاہئے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر گورنر سندھ کو سندھ اور کراچی کے مسائل میں دلچسپی ہے تو کے الیکٹرک کا نظام بیٹھا ہوا ہے ، شہر میں جگہ جگہ بجلی کی سپلائی معطل ہے براہ کرم وفاقی وزیر برائے توانائی سے درخواست کر کے بجلی کی بحالی کی درخواست کریں ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم صبح سے نکلے ہوئے ہیں ہمیں کہیں گورنر صاحب نظر نہیں آرہے ، لوگوں کو بھی سندھ حکومت کے ارکان ہی مسائل حل کرتے نظر آرہے ہیں ، میں بھی سندھ حکومت کا حصہ ہوں کراچی میرا شہر ہے اپنے شہر اور لوگوں کیلئے نکلا ہوا ہوں ۔ 

مزید :

قومیسیاست



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بدفعلی کیس:عزیزالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

بدفعلی کیس:عزیزالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ای الیون تشدد کیس پولیس نے واقعے میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار کرلیا

ای الیون تشدد کیس پولیس نے واقعے میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار کرلیا