in

اپوزیشن لیڈر کو کتاب مارنا جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن لیڈر کو کتاب مارنا جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن لیڈر کو کتاب مارنا جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرسی عزت نہیں دیتی عہدے کو عزت دیتی ہوتی ہے، اپوزیشن لیڈر کو کتاب مارنا جمہوریت کو مارنے کے مترادف ہے، سپیکر کی موجودگی میں اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیاگیا یہ کس کی ناکامی ہے؟ سپیکر سے شکایت کریں وہ ناراض ہوں گے۔لوگ کہیں گے ایسی جمہوریت سے آمریت اچھی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا مسئلہ غریب ہے اورغریب ہی پس رہا ہے، پوری بجٹ کتا ب دیکھ لیں غریب کا کہیں ذکر نہیں ہے،دیہی علاقوں میں سالانہ 15فیصد غربت میںا ضافہ ہوا ہے،وزیر خزانہ یا کسی اور وزیر نے مہنگائی پر بات نہیں کی ہے، کیا وزیر خزانہ آٹے اور چینی کی قیمت کم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بجٹ میں نظر انداز کر دیا گیا ہے،سرکاری ملازم آج غربت کی سطح سے نیچے چلا گیا ہے،درجہ چہار م کے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں جتنا اضافہ کیا گیا ہے وہ بجلی کی قیمت میں کئے جانے والے اضافے سے کم ہے۔وزیر دفاع نے بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے نیا معاشی فارمولا بتا یا اور کہا کہ مہنگائی ہو گی توملک میں ترقی ہوگی،اس بجٹ میں وزیر دفاع کی اپنی وزارت کے بجٹ کی افادیت 30فیصد کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ صدارتی نظام کی باتیں کررہے ہیں،صدارتی نظام سے ایک بار ملک ٹوٹ چکا ہے،صدارتی نظام کے خلاف بات کرنا میر افرض ہے۔

مزید :

قومیسیاستعلاقائیاسلام آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

حج درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

ججوں اوربیوروکریسی کے ٹیکس کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا،شاہدخاقان

ججوں اوربیوروکریسی کے ٹیکس کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا،شاہدخاقان