in

آصف علی زرداری کی حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں وفاقی وزیر علی زیدی کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

آصف علی زرداری کی حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں وفاقی وزیر علی زیدی کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

آصف علی زرداری کی حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں، وفاقی وزیر علی زیدی کا حیران …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر علی زید ی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آپس میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں،یہ اچھی بات ہے ، ان کی ملاقاتوں کوکنٹرول نہیں کرسکتے ،سابق صدر آصف علی زرداری ہمارے اتحادیوں سے ملاقات کرکے کیا سرپرائز دیںگے وہ خود سرپرائز ہوں گے ،سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت ناکام ہوچکی ہے ،آئندہ انتخابات میں سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی زید ی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پورٹ کے معاملات پرسوال مجھ سے ہوں گے مراد علی شاہ سے نہیں،سندھ میں پانی ،کچرا اورسب کچھ چوری ہوتا ہے کیاکرسکتے ہیں،بلاو ل زرداری بچے ہیں ، کمائی کی نہ ہی معاملات کا علم ہے ،سندھ میں بیشترمنصوبے صوبے کے اختیار میں آگئے مگر اب بھی وفاق کام کررہاہے ،این ڈی ایم اے اورایف ڈبلیو وفاقی ادارے ہیں لیکن کراچی میں نا لو ں کی صفائی کرتی ہیں،کے فور منصبوبہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کاکام تھا لیکن وفاق کررہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی سے متعلق بہت لوگ ناراض بھی ہوگئے ،میں نے کبھی کسی کو سیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنایا،کراچی میں زمینیں لیکر لیز پر دی جاتی تھیں کوئی پوچھنے ولا نہیں تھا،کراچی میں سیوریج نظام سے لیکر دیگر کام وزارت بحری امور کروارہی ہے،بجٹ میں ٹیکس سے متعلق بحث جاری ہے ،حتمی فیصلہ سامنے آجائے گا۔

مزید :

قومیسیاستعلاقائیاسلام آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آصف زرداری کا گٹھ جوڑ کر کے پنجاب میں جگہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا فردوس عاشق اعوان 

آصف زرداری کا گٹھ جوڑ کر کے پنجاب میں جگہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا فردوس عاشق اعوان 

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا