in

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے احسن اقبال کا بڑا الزام

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے احسن اقبال کا بڑا الزام

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے، احسن …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آئندہ الیکشن میں ہار سے بچنے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کروا رہی ہے، حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی ہے۔

میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شکست سے بچنے کیلئے یہ الیکشن کمیشن کوناکارہ کرناچاہتے ہیں،پچھلے 10ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامناہوا ہے،پارلیمنٹ اس وقت ربڑ سٹیمپ بنی ہوئی ہے،حکومتی چاہتی ہے کہ ایف آئی اے ، الیکشن کمیشن حتیٰ کہ اینٹی کرپشن بھی ان کی مرضی کے مطابق نیب کی طرح کام کرے اور ان کی انگلی کے اشاروں پر ناچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنستابستاپاکستان ان کے حوالے کر کے گئے تھے، عوامی فلاح کے منصوبے لگانیوالوں کواذیتوں سے گزاراجارہاہے، تین سال کے بعد بھی ان کے پاس کہانیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، حکومت کے پاس بحرا ن کا ایک ہی جواب ہے کہ پچھلی حکومت کر کے گئی ہے، حکومت ملک کو کنگال کرچکی ہے، ملک کا نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں چار چار سیکرٹری اور چھ چھ افسران تبدیل کرکے ہر افسر کو بے یقینی میں مبتلا کردیا ہے،پیسے لےکرجہازکوگڈانی میں لنگراندازہونےکی اجازت دی گئی،جہازمیں موجودخطرناک موادنہ جانے کہاں چلاگیا؟گڈنی میں جو جہاز آیا وہ حکومت کی کرپشن کا ثبوت ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ سے مہنگائی اوربےروزگاری بڑھے گی ،یہ بجٹ وزیروں کی جیبوں کا حل پیش کررہا  ہےاور حکومتی وزرادونوں ہاتھوں سے ملک کولوٹ رہے ہیں،ہم ان کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

مزید :

قومیسیاستعلاقائیاسلام آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26شرائط پوری کر دی گئیں شاہ محمود قریشی 

ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26شرائط پوری کر دی گئیں شاہ محمود قریشی 

انوشکا شرما نے کچھ عرصہ کیلئے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ دیا

انوشکا شرما نے کچھ عرصہ کیلئے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ دیا