in

وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں مرتضیٰ وہاب

وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں مرتضیٰ وہاب

وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو میں لفظ ایبسلوٹلی ناٹ (بالکل نہیں) کا لفظ استعمال کیا، وزیر اعظم وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کابینہ مختصر رکھوں گا لیکن ہوا کیا ، ایبسلوٹلی ناٹ ، آپ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس بالکل نہیں جاو¿ں گا ، مگر ہوا کیا ، ایبسلوٹلی ناٹ،آپ نے کہا تھا کہ کرپشن ختم کروں گا مگر ہوا کیا ، ایبسلوٹلی ناٹ،کیا ملازمتیں ملیں ، ایک کروڑ گھر ملے ،ایبسلوٹلی ناٹ،کیا وزیر اعظم نے کوئی وعدہ وفا کیا، ایبسلوٹلی ناٹ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم کے خواتین کے لباس پر دیے گئے بیان پر مائیں بہنیں پوچھ رہی ہیں کہ وزیر اعظم نے کس طرح کی بات کی ہے ، وزیر اعظم دنیا کو کس طرح کا تاثر دے رہے ہیں ۔ آزادی صحافت کیلئے ماضی میں وعدے کئے گئے مگر کچھ نہیں ہوا ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کے حامی ہیں ۔ کراچی کو 11سو ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اس کا بھی کچھ نہیں ہوا۔

مزید :

سیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drug mein pori

لاہور سیشن کورٹ: ملزمان کومنشیات فراہم کرنے والی خاتون گرفتار

عمران خان پرتنقیدسےشہرت ملنااپوزیشن کی غلط فہمی ہے،فواد

عمران خان پرتنقیدسےشہرت ملنااپوزیشن کی غلط فہمی ہے،فواد