in

کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مریم اورنگزیب نے وزیرا عظم عمران خان پر بڑا الزام عائدکردیا

کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مریم اورنگزیب نے وزیرا عظم عمران خان پر بڑا الزام عائدکردیا

کورونا ویکسین کی عدم دستیابی ، مریم اورنگزیب نے وزیرا عظم عمران خان پر بڑا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا وائرس کی ویکسین کی عدم دستیابی پر وزیرا عظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صوبوں سے مل کرکوروناسے متعلق قومی حکمت عملی نہیں بناسکے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوروناویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے، ویکسین کی فراہمی کابندوبست کیوں نہیں کیاگیا؟ عمران خان بتائیں وقت پرویکسین کیوں نہیں منگوائی؟ ،عمران صاحب شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی ؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن ،نااہلی کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی کئے گئے اپنے  پیغام میں لیگی ترجمان کا کہنا تھاکہ ویکسین کی فراہمی کے حساس اور عوام کی زندگیوں کے معاملے پر بھی عمران صاحب انا، تکبر اور سیاسی انتقام میں مبتلا ہیں جو شخص کوروناوبا اورویکسین پر صوبوں کے ساتھ مل کر نہیں بیٹھ سکتا، وہ ملک کونااہلی کے سوا کیا دے سکتا ہے ؟

مزید :

قومیسیاستعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے شروع وجہ بھی سامنے آگئی

اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے شروع وجہ بھی سامنے آگئی

اداکارہ سنبل اقبال کی بہن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تصاویر وائرل

اداکارہ سنبل اقبال کی بہن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تصاویر وائرل