in

سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن پی ٹی آئی نے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن پی ٹی آئی نے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن، پی ٹی آئی نے ”احتجاج کا نیا طریقہ متعارف“ کرادیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے احتجاجاً ”سیٹیاں “بجاتے ہوئے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے وزیر اعلیٰ کے ڈائس کا گھیراوکرلیا اور مسلسل سیٹیاں بجا کر ان کی تقریر میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی  مگر اس کے باوجود مراد علی شاہ نے ہیڈفون لگا کر اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی ۔

اپوریشن کے شور شرابے کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کوپیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے حصار میں لئے رکھا۔

واضح رہے کہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس کا حجم 14کھرب 77ارب ہے۔

مزید :

قومیبجٹسیاستعلاقائیسندھکراچی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سجل اوراحدکی ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل

سجل اوراحدکی ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل

مال نہیں اعمال پر توجہ دیںشہباز شریف کا حکومت کو مشورہ 

مال نہیں اعمال پر توجہ دیںشہباز شریف کا حکومت کو مشورہ