in

بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے بلاول بھٹو

بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے بلاول بھٹو

بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے مگر اقتصادی سروے میں کہیں بھی غربت کا ذکر نہیں ہے ،بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کیلئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے میں عوامی مسائل کی درست نشاندہی نہیں ہوگی تو حل کیسے ہوںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں غربت میں تاریخی اضافے کی وجہ سے اقتصادی سروے سے ذکر غائب ہے،عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ(آئی ایم ایف) بجٹ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

مزید :

قومیسیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہالی ووڈ میں مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے رزاحمد کا بڑا قدم

ہالی ووڈ میں مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے رزاحمد کا بڑا قدم

قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی شہباز شریف

قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی شہباز شریف