in

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے شہزا د اکبر

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے شہزا د اکبر

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے، شہزا د اکبر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے جس کے لئے انہیں اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکلوانے کے لئے درخواست دینا پڑے گی۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے مگران کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے، ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے ان کی درخواست وفاقی کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہہ حکومت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپنی اپیل واپس لے لی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا ہے۔

مزید :

قومیسیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی ماڈل نے بالی ووڈ کی 9 شخصیات پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

بھارتی ماڈل نے بالی ووڈ کی 9 شخصیات پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

Afghan army

کابل: 3دھماکوں میں 10افراد ہلاک