in

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اب انصاف مل جانا چاہئے جہانگیر ترین

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اب انصاف مل جانا چاہئے جہانگیر ترین

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اب انصاف مل جانا چاہئے، جہانگیر ترین

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔ میں علی ظفر کا احترام کرتا ہوں انہوں نے محنت سے رپورٹ مکمل کی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیرترین کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ وزیر اعظم کو دی گئی ہے اور وزیر اعظم نے علی ظفر کو تفتیش کے لیے مقرر کیا تھا۔ امید تھی کہ علی ظفر کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی لیکن نہیں آئی۔ علی ظفر نے کہا تھا رپورٹ مئی میں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کیا جائے سیاست نہ کی جائے۔ معاملہ تب بگڑا جب نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ میری حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی،مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور ہم عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے لیکن ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔

قبل ازیں بینکنگ کورٹ لاہورمیں شوگر ملز اورجعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے جہانگیر ترین،علی ترین،رانا نسیم اور عامر وارث کی حاضری مکمل کی۔

بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریںقومیسیاستعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا