in

قومی اسمبلی اجلاس نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

قومی اسمبلی اجلاس نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

قومی اسمبلی اجلاس، نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکر لی گئی۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قرارداد پیش کی گئی جس پر اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور احتجا ج کیا گیا مگر اس کے باوجود قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید اسمبلی نے اپنا احتجا ج ریکارڈ کراتے ہوئے سپیکر اسد عمر سے کہا کہ سپیکرصاحب! آپ نے 6 بارایسا کیا ہے،تاریخ میں کبھی کسی سپیکرنے ایساکام نہیں کیا کہ کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بھی کوئی قراردار منظور کی جائے۔

سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کورم پوائنٹ آو¿ٹ نہیں ہواتھا،رکن نے نکتہ اعتراض پربات کی۔ 

سپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد منظور ہونے کے بعد ارکان کی گنتی کی ہدایت کی اورکورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیسیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PSX

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4ماہ کی بلند ترین سطح پر

وزیراعظم 30مئی کوعوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے،فیصل جاوید

وزیراعظم 30مئی کوعوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے،فیصل جاوید