in

شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو دیئے جانے والے اعشائیے کا اعلامیہ جاری 

شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو دیئے جانے والے اعشائیے کا اعلامیہ جاری 

شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو دیئے جانے والے اعشائیے کا اعلامیہ جاری 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کے اعزاز میں دیئے جانے والے اعشائیے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ شہباز شریف کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں اور ان کے نمائندوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعشائیے کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن پارلیمان کے اندر متحد ہو کر بجٹ حکمت عملی تیار کرے، حکومت کے معاشی اعدادوشمار پر سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ حکام کو بھی اعتماد نہیں ہے اور اس پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، تمام اپوزیشن کو اس معاملے پر مشترکہ ردعمل اختیار کرنا چاہئے۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت شماریات سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کر کے قوم سے دھوکہ کر رہی ہے، قوم کو حکومتی دھوکے سے بچانے کیلئے حزب اختلاف میں اتحاد ناگزیر ہے، بدترین مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی خستہ حالی کے ملک و عوام پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اپوزیشن کو مل کر حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

مزید :

قومیسیاستعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کےصرف ایک ہفتےبعد عشناشاہ اورعمران عباس کی طلاق

شادی کےصرف ایک ہفتےبعد عشناشاہ اورعمران عباس کی طلاق

ہر کسی کے پسندیدہ سیزن منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا 

ہر کسی کے پسندیدہ سیزن منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا