in

پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا عثمان بزدار 

پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا عثمان بزدار 

پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا، عثمان بزدار 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے،یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو وزیر اعظم عمران خان کی شفاف اور جرآت مند قیادت کے ہوتے ہوئے ان کو قومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ 40 چوروں کی بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں ہے اور یہ استعفوں اور لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے ہیں۔

مزید :

قومیسیاست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان نے امریکا کو کوئی فضائی اڈہ نہیں دیا

پاکستان نے امریکا کو کوئی فضائی اڈہ نہیں دیا

عمران عباس کی گائیکی سرحدپاربھی مقبول

عمران عباس کی گائیکی سرحدپاربھی مقبول