in

کالعدم ٹی ایل پی پرپابندی کامعاملہ،وزارت داخلہ کااہم اجلاس آج ہوگا

کالعدم ٹی ایل پی پرپابندی کامعاملہ،وزارت داخلہ کااہم اجلاس آج ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ ریشد نے وزارت داخلہ کا اہم اجلاس آج بروز جمعہ 30 اپریل کو طلب کرلیا۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ کریں گے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، چاروں صوبوں کے سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

آج ہونے والے اجلاس میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر غور ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے باقاعدہ درخواست وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت کی جانب سے نقص امن و کار سرکار میں مداخلت کے الزامات پر 15 اپریل 2021 کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کی گئی، جو حقائق کے منافی ہے۔

درخواست میں وزارت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹائے۔

وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔ ملک بھر میں ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بعد صوبائی حکومت نے پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Court

کراچی: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان رہا