in

ن لیگ این اے 249 کی سیٹ نگلنے نہیں دے گی،مریم نواز

ن لیگ این اے 249 کی سیٹ نگلنے نہیں دے گی،مریم نواز

ن لیگی رہنما مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کی طرح کراچی میں بھی دھند نے نتائج تبدیل کردیئے، مگر یاد رکھیں ہم نے یہ سیٹ نگلنے نہیں دیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخاب کا نتیجہ متنازع ہے، الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے الیکشن چرایا گیا، نتائج کو نہ روکا گیا تو یہ جیت عارضی ہوگی، مسلم لیگ ن جلد واپس آئے گی۔ کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی اور خصوصی طور پر این اے 249 کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کے انہوں نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا اور مفتاح اسماعیل کو منتخب کیا۔ یہ ہم سب کے لیے ایک بہت اہم فتح ہے۔ عوام کے جاگنے کا بھی شکریہ آپ کے ووٹ چوری کرنے والے جلد آپ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے انشاءاللّہ یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے نتائج کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا، جب کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ نتائج پر شدید تحفظات ہیں، قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرینہ نے تیمورکوکرونا کی اہمیت ‘ ٹام اینڈجیری’ دکھاکرسمجھادی

کرینہ نے تیمورکوکرونا کی اہمیت ‘ ٹام اینڈجیری’ دکھاکرسمجھادی

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان