in

این اے249: پولنگ کاوقت ختم، ووٹوں کی گنتی

Punjab By Elections

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونیوالی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی، مسلم لیگ نون کے مفتاح اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ان کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میدان میں ہیں۔

این اے 249ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276پولنگ اسٹیشنز میں سے 54کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ اس وقت نون لیگ کے مفتاح اسماعیل 2ہزار 525ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 2ہزار 222ووٹ لے کر دوسرے، ٹی ایل پی کے نذیر احمد 2ہزار 185ووٹ لے کر تیسرے،  پی ایس پی کے مصطفی کمال ایک ہزار 831ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر، ایم کیو ایم کے حافظ محمد مرسلین ایک ہزار 545 ووٹ لے پانچویں اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی ایک 443ووٹ لے کرچھٹے نمبرپر ہیں۔

کراچی این اے249 ضمنی الیکشن: پولنگ کےروز عام تعطیل کااعلان

حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے گئے تھے۔

پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پردستخط شدہ فارم 45منسوخ کردیے گئے جبکہ الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار ،شاہ نواز جدون اور نون لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

این اے249: پیپلزپارٹی سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے، شاہدخاقان عباسی

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کے مطابق حلقے میں 3 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، حلقے میں 276 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس او کا حیران کن حد تک شاندار منافع کا اعلان

پی ایس او کا حیران کن حد تک شاندار منافع کا اعلان

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا سہارا لے لیا

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا سہارا لے لیا