in

ملتان:نواب سعیدخان کامقبرہ خستہ حالی کا شکار

ملتان:نواب سعیدخان کامقبرہ خستہ حالی کا شکار

دیواروں پر دراڑیں پڑچکی ہیں

ملتان میں مغلیہ دورمیں فن تعمیر کے شاہکارنامور شاعر نواب سعید خان قریشی کا 350 سال پرانا مقبرہ خستہ حالی کا شکار ہے۔

ملتان کےاندرون شہر میں نواب سعید خان کا مقبرہ فن تعمیرات کا عکاس ہے۔اس کی دیواروں پر دراڑیں پڑچکی ہیں اورکھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ اس کے دروازوں کو دیمک چاٹ گئی اور خستہ حالی نےمقبرے کو ویران کردیا ہے۔

دو منزلہ مقبرے کی اینٹیں بھی گررہی ہیں اور چھت بھی مخدوش حالت میں ہے۔ دیواروں پربلیو پاٹری اور کاشی گری کے نشان بھی  مٹنے لگے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں کیوں کہ قدیم تاریخی مقبرہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث اپنی پہچان کھو رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ میرا کا بھی رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے کا اعلان

اداکارہ میرا کا بھی رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے کا اعلان

کراچی:ریلوے کی قدیم تاریخ سموئےعجائب گھر

کراچی:ریلوے کی قدیم تاریخ سموئےعجائب گھر