in

کرونا کی تیسری لہر: جامعہ بلوچستان 18مئی تک بند

UOB (1)

کرونا کی تیسری لہر کے باعث کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کو 29اپریل سے 18مئی تک بند کر دیا گیا۔

رجسٹرار جامعہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جامعہ میں تدریسی اور انتظامی امور معطل رہیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام امتحانات بھی 15 جون 2021 تک ملتوی کرکے ہاسٹل بند کر دیے گئے۔
حکم نامہ جامعہ کے تمام کیمپیسز سرکاری و نجی کالجز پر لاگو ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ طلبا و طالبات سے 30اپریل تک ہاسٹلز خالی کروا لیں۔

ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کے سبب وزیر تعلیم شفقت محمود نے کچھ روز قبل تعلیمی ادارے بند کرنے امتحانات 15جون تک ملتوی کر دیے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے حاملہ ہونے کی تصویر شیئر کر دی لیکن کس بات پر ناراض ہو گئیں ؟ جانئے 

معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے حاملہ ہونے کی تصویر شیئر کر دی لیکن کس بات پر ناراض ہو گئیں ؟ جانئے 

SECP

صوبائی محکموں کیساتھ ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت متعارف