in

وزیراعظم کا سفیراور عملےکیخلاف انکوائری اورمثالی سزادینے کاحکم

وزیراعظم کا سفیراور عملےکیخلاف انکوائری اورمثالی سزادینے کاحکم

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے سبکدوش سفیر اور عملے کے خلاف شفاف تحقیقات اور مثالی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل پاکستان کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ ملوث سفیر اور عملے کو مثالی سزائیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی میں مزدور طبقے کی مدد کے بجائے پیسے لئے جاتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے بیرون ملک پاکستانی مزدوروں کا خیال رکھیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کا معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی کا سٹاف واپس بلا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سعودی عرب میں تعینات سفیر کی مدت پوری ہونے پر وطن واپس آنے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جب کہ ان کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو سعودی عرب میں نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پی او ایف واہ فیکٹری واہ کینٹ، کمانڈر 10 کور ، چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز، سندھ اور جی او سی 11 انفنٹری ڈیویژن جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ دسمبر 2020 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

پاکستان کے سعودی عرب میں بھیجے گئے سفیروں کی تاریخ دیکھیں تو ان میں تین نیوی کے سابق ایڈمرل اور آئی ایس آئی کے سابق چیف اسد درانی کو بطور سفیر سعودی عرب تعینات کیا جا چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم ابھی بہت چھوٹے ہیں ہمانشی کھرانہ سے شادی کے سوال پر عاصم ریاض کا جواب 

ہم ابھی بہت چھوٹے ہیں ہمانشی کھرانہ سے شادی کے سوال پر عاصم ریاض کا جواب