in

ملک میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 9.61 فیصد ہے

ملک میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 9.61 فیصد ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 151 افراد کرونا وائرس کےباعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 60 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعرات کواین سی او سی نےبتایا کہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 480 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 103 اموات،خیبرپختونخوا میں 37 اموات ہوئیں۔ سندھ 5، اسلام آباد 2 ،آزاد کشمیر میں 2، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 1، 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 13 ٹیسٹ کئے گئے۔اس وقت ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد89 ہزار838 ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 8 ہزار 193 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ 6 ہزار327 مریض 631 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔مردان میں 73،ملتان میں 73 فیصد، لاہور 73، گجرانوالہ میں 62 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ صوابی میں 67 فیصد، پشاور 70 فیصد، مردان میں 65 فیصد اور سوات میں 60 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شان کی 50 ویں سالگرہ کی تصاویر دیکھیے

شان کی 50 ویں سالگرہ کی تصاویر دیکھیے

پریانکاچوپڑابھارت کیلئےامریکی مدد مانگنے پرتنقید کی زدمیں

پریانکاچوپڑابھارت کیلئےامریکی مدد مانگنے پرتنقید کی زدمیں