in

بشیرمیمن اپنے نوازنے والوں کے آلۂ کار ہیں، شہبازگل

shahbaz gill ISB Montage 02-04

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ بشیر میمن وہی باتیں کررہے ہیں جو اپوزیشن کا بیانیہ ہے اور انہیں یہ پٹی اپوزیشن نے پڑھائی ہے کیونکہ وہ ان سیاسی جماعتوں کے آلۂ کار ہیں جنہوں نے انہیں نوازا تھا۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف شہبازگل کا کہنا تھا کہ جب کوئی پولیس کو حکم دیتا ہے تو وہ تحریری طور پردیتا ہے جبکہ وہ تو ڈی جی ایف آئی اے تھے تو ان کے پاس بھی تحریری شکل میں کچھ ہونا چاہیے۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ ان کے بیانات کا مطلب ہے کہ ہم ان کے بعد اپنے مرضی کا ڈی جی ایف آئی اے لے آئے تو وہ کام ہم نے دوسرے ڈی جی سے کیوں نہیں کرائے جس سے ظاہر ہے کہ ہم نے  کبھی ایسا کچھ کہا ہی نہیں۔

الزامات پر تحقیقات سے متعلق شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہر اس چیز کی تحقیقات کرتی ہے جس میں کوئی سچائی ہو صرف بیانات پر تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔

شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ اگر بشیرمیمن کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں جن کی  بنیاد پر تحقیقات ہوسکتی ہیں۔

معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ بشیر میمن اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر کاروباری فراڈ میں بھی ملوث ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات بھی ہوئیں جس کی وجہ سے یہ بیان بازی سامنے آ رہی ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ جتنے لوگوں کے نام بشیرمیمن نے لیے ہیں ان سب سے میری بات ہوئی ہے اور سب نے ہی ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشیرمیمن کو الزامات ثابت کرنے چاہئیں کیوں کہ الزمات انہوں نے عائد کیے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہزاد اکبر نے بشیرمیمن کو نوٹس بھیجا ہے اب ان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ الزامات کو ثابت کریں لیکن ان کے پاس جھوٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بشیرمیمن پہلے گواہ ہیں جوچن چن کرنام لے رہے ہیں،اعتزازاحسن

بشیرمیمن پہلے گواہ ہیں جوچن چن کرنام لے رہے ہیں،اعتزازاحسن

اداکار عدنان صدیقی کی عوام سے اپیل

اداکار عدنان صدیقی کی عوام سے اپیل