in

ایک چھوٹاطبقہ ملک کےوسائل پرقابض ہے، وزیراعظم

ایک چھوٹاطبقہ ملک کےوسائل پرقابض ہے، وزیراعظم

ہمارےحکمرانوں نےلندن میں جائیدادیں بنائیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چھوٹا ساطبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں بلوچستان کےمنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کےبعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر خوشی ہے، خیبر پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبے کو دہشتگردی کا سامنا تھا اور مخالفین کہتے تھے کدھر ہے نیا پاکستان ،کہاں ہے نیا خیبر پختونخوا ؟۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے سیاسی دوست نے مشورہ دیا کہ پنجاب پر توجہ دیں اور خیبر پختونخوا میں جیت کا چانس نہیں ہے۔ لاہور میں اسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگا رام کی تعریف کی لیکن ہمیں 2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے دوتہائی اکثریت اس لیے ملی کہ وہاں غربت میں کمی آئی۔ خیبرپختونخوا میں انسانوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج بنگلادیش پاکستان سے آگےنکل گیا ہے، چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیرترین علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 

پنجاب حکومت کی کروناویکسین خریدنےکی منظوری

پنجاب حکومت کی کروناویکسین خریدنےکی منظوری