in

ہم 24گھنٹےبھی دشمن سےجنگ لڑنےکےقابل نہیں، مولانافضل الرحمان

ہم 24گھنٹےبھی دشمن سےجنگ لڑنےکےقابل نہیں، مولانافضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد ہم پہلے سےبہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہونگے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہینگے۔

فضل الرحمان نے بيان دیتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ بھارت سے مفاہمت کے راستے اس ليے ڈھونڈے جارہے ہيں کيونکہ ہم دشمن سے لڑنے کے قابل نہيں رہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو جھوٹ بولا جارہاہے کہ بھارت بات کرنا چاہتا ہے جبکہ ہم اس قابل نہيں ہے کہ 24گھنٹے بھی دشمن سے جنگ لڑسکيں، اس ليے ہم مفاہمت جانب جارہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ہم جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، اگر کوئی ادھر ادھر ہوجائے تو پرواہ نہیں کرنی چاہیئے، معتبرسیاسی قیادت ہوتی توفوج کا سربراہ اینکرز بلا کر اپنا فلسفہ پیش نہ کرتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر کا سودا کرکے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے ہو رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ میں یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان

سندھ میں یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اداکار جمی شیر گل گرفتار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اداکار جمی شیر گل گرفتار