in

فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر

farrukh-habib

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر کر دیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ جمعرات کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

فرخ حبیب کو 2018 میں پاکستان ریلوے کا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل کے آغاز میں ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی تھیں جس میں فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا جبکہ سینیٹر شبلی فراز سے وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر سائنس اینڈ ٹینکالوجی بنایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اب تک وفاقی کابینہ میں کئی مرتبہ ردوبدل کر چکے ہیں۔

فواد چوہدری دوسری مرتبہ وزیر اطلاعات ونشریات مقرر

سال 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد فواد چاہدری کو وزیر اطلاعات ونشریات مقرر کیا گیا تھا تاہم اپریل 2019 میں وزارت واپس لے لی گئی تھی۔

اپریل 2019 سے اپریل 2020 تک ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PM-Bill-Gates

وزیراعظم اوربل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، کرونا کیخلاف مہم پرگفتگو

Shahzad Akbar

شہزاداکبر نے بشیرمیمن کو50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا