in

کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافےپر کمشنرکراچی سے جواب طلب

ASLIVE MILK PRICE HIKE

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں  ہوشربا اضافے سے متعلق کیس میں کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا۔

بدھ 28 اپریل کو دودھ کی قیمتوں میں  ہوشربا اضافے سے متعلق کيس کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پاسبان نے درخواست دائر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

پاسبان نے استدعا کی کہںحکام سرکاری نرخ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ہوچکے لہذا کمشنر کراچی و دیگر کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو 7 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے کردی تھی۔ شہر میں دہی 200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جھنگ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی

جھنگ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی

پریانکا کی کزن ہونے کا کوئی فائدہ نہ ہواکیرئیر کیلئے جدوجہد کرنا پڑیمیرا

پریانکا کی کزن ہونے کا کوئی فائدہ نہ ہواکیرئیر کیلئے جدوجہد کرنا پڑیمیرا