in

وزیراعظم اوربل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، کرونا کیخلاف مہم پرگفتگو

PM-Bill-Gates

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کوویڈ 19 اور پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کرونا وائرس اور غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا تعریف کی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیئے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ عالمی رہنماء موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔

وزیر اعظم اور مسٹر گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے جبکہ کرونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عرفان خان نے پہلے ہی اپنی موت کی خبر دیدی تھی: بابیل خان کا انکشاف

عرفان خان نے پہلے ہی اپنی موت کی خبر دیدی تھی: بابیل خان کا انکشاف

farrukh-habib

فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر