in

گوجرانوالہ:اہلیہ اور 4 بچوں کے قاتل کا4 روزہ ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ:اہلیہ اور 4 بچوں کے قاتل کا4 روزہ ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں اہلیہ اور 4 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ڈوگرانوالہ میں رواں ماہ 21 جنوری کو گھر سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے گھر کے سربراہ اور بچوں کے والد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا، جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے شک کی بنیاد پر اہلیہ اور بچوں کا قتل کیا۔ ملزم کو آج 23 جنوری بروز ہفتہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے قاتل عمران کو مزید تفتیش کیلئے 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی،مصطفٰی کمال

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی،مصطفٰی کمال

ثناءفخر کا شوہر کو بوسہ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تو ہنگامہ برپا ہو گیا

ثناءفخر کا شوہر کو بوسہ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تو ہنگامہ برپا ہو گیا