in

پاکستان میں 1روز میں ریکارڈ ویکسینیشن

پاکستان میں 1روز میں ریکارڈ ویکسینیشن

 

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ منگل 27 اپریل کو پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منگل کو 117852 افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ ڈھائی ماہ سے جاری ویکسینیشن مہم کے دوران یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی ہو۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ زیادہ لوگ خود کو رجسٹرڈ کروارہے ہیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کو افراد اپنی ویکسینیشن کے لیےرجسٹریشن کروائیں۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ انھیں صرف قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ ویکسی نیشن سینٹر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جن افراد کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہیں، انھیں 1166 نمبر پر ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہانیہ عامر” روزہ لگاہے”ویڈیو کے باعث تنقید کی زدمیں

ہانیہ عامر” روزہ لگاہے”ویڈیو کے باعث تنقید کی زدمیں

جھنگ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی

جھنگ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی