in

ضلع جنوبی میں کارروائیاں، ٹیکسٹائل پلازہ سمیت 150دکانیں سیل

ضلع جنوبی میں کارروائیاں، ٹیکسٹائل پلازہ سمیت 150دکانیں سیل

کراچی کے ضلعی جنوبی میں انتظامیہ نے گراں فروشوں کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹیکسٹائل پلازہ سمیت 150 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا، اشیائے ضروریہ مقررہ نرخ سے زائد پر فروخت کرنیوالے 30 دکانداروں پر ایک لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی ارشاد علی سودھڑ کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر میٹھادر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسٹائل پلازہ سمیت 150 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر شیرینہ جونیجو نے صدر کے علاقے میں وال کلاک مارکیٹ سمیت 11 دکانوں کو سیل کیا جبکہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر عامر نذیر نے نیپئر کے علاقے میں کڈز پلے لینڈ سمیت 2 دکانوں کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا۔

دوسری جانب ضلع جنوبی میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت نہ کرنے پر 30 دکانوں پر ایک لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس میں پھل فروش، دودھ، گوشت، مرغی، سبزی، جنرل اسٹورز اور سُپر مارٹس شامل ہیں۔

مختیار کار لیاری سلیم گڈانی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے بغدادی کے علاقے میں 4 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا، جبکہ 14 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

ضلع جنوبی انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیاں سماجی فاصلے، فیس ماسک استعمال نہ کرنے، مقررہ وقت سمیت دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ ایک نوجوان نے پہلے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور پھر مکا مار کر فرار ہوگیا‘ فاطمہ ثنا شیخ نے سرعام ہونے والی ہراسانی کا واقعہ سنا دیا

’ ایک نوجوان نے پہلے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور پھر مکا مار کر فرار ہوگیا‘ فاطمہ ثنا شیخ نے سرعام ہونے والی ہراسانی کا واقعہ سنا دیا

Bilawla Bhutto

حکومت نےامیروں، غریبوں کیلیےالگ الگ پاکستان بنادیاہے، بلاول بھٹو