in

تحریک انصاف میں گروپ بندی کا خطرہ ٹل گیا، زرتاج گل

تحریک انصاف میں گروپ بندی کا خطرہ ٹل گیا، زرتاج گل

وزیرمملکت زرتاج گل نے وزیراعظم عمران خان اور ناراض اراکین کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹر علی ظفر کو جہانگیر ترین کیس میں سیاسی مداخلت سے متعلق شکایات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا وزیراعظم نے اراکین سے ملاقات میں یہی کہا ہے کہ ہم بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کیس میں سیاسی معاملات سے متعلق تحقیقات کا بھی کہہ دیا ہے۔

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین کیس قانون کے مطابق چلے گا کیوں کہ احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نیہں کیا جاسکتا۔

رہنماء تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی للچائی ہوئی نظروں سے جہانگیر ترین کے طرف دیکھ رہے تھے لیکن وہ باب بھی آج بند ہوگیا۔

وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کشمیر پر کوئی بھی حکومت سودے بازی نہیں کرسکتی، کیوں کہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

مریم نواز کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک خول میں بند ہیں اور مسلسل زہر اگل رہی ہیں اور ان کے حالیہ بیانات کی اصل وجہ کشمیر کا الیکشن ہے۔

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی اور سجن جندال بغیر ویزہ کے ان کے گھر آئے تھے جبکہ اس وقت کی وزارت داخلہ اور خارجہ بھی ان کی آمد سے لاعلم تھیں۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارلیمنٹ کی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے آج تک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا اور ان کے کھاتے میں کرپشن کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

شریف فیملی کے کیسزسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دیا ہے وہ علاج کے بہانے ملک سے باہر گئے تھے مگر واپس نہیں آئے جبکہ شہباز شریف عدالت میں نیب کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے اپنی بیماری کا ذکر کرتے رہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامر لیاقت کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

عامر لیاقت کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

این اے249 کے عوام شیر کوووٹ دیں گے، مفتاح اسماعیل

این اے249 کے عوام شیر کوووٹ دیں گے، مفتاح اسماعیل