in

این اے249 کے عوام شیر کوووٹ دیں گے، مفتاح اسماعیل

این اے249 کے عوام شیر کوووٹ دیں گے، مفتاح اسماعیل

سابق مشیرخزانہ اور پاکسان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پچھلے الیکشن میں سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے این اے 249 میں صرف 600 ووٹوں کا فرق تھا مگر ہم سمجھتے ہیں کہ وہ الیکشن ہم جیت چکے تھے.

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں جو اضافہ ہوا ہے اس سے حلقے میں عوام کی کمرٹوٹ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جو حلقے کےعوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بھی 14 برسوں میں حلقے میں گٹر کا ڈھکن تک نہیں لگایا جبکہ وفاقی حکومت نے بھی حلقے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ بلدیہ کے عوام شہر میں سب سے غریب ہیں لیکن وہ  بھی پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں جو صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے لوگ ہر مہینے کروڑوں روپے کا پانی خریدتے ہیں تاہم اس مسئلے کے حل کے لیے جو کرنا پڑا وہ میں کروں گا اور اگر حکومتوں سے کچھ نہیں ہوا تو اس کے لیے خود فنڈ اکھٹا کروں گا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حلقہ 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل حلقے میں مہمان ہیں انہیں 29 اپریل کو خداحافظ کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچرا اٹھانا بلدیاتی نمائندوں کا کام تھا جن کا تعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے تھا۔

امجدآفریدی کا کہنا تھا کہ اس علاقے کو 20 سال سے نظرانداز کیا جارہا تھا تاہم علاقے میں ہم نے بہت کام کیے ہیں لیکن یہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔

امجدآفریدی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو علاقے کے مسائل کا کچھ پتہ نہیں جبکہ صوبائی حکومت  نے آج تک حلقے میں کوئی کام ہی نہیں کیا۔

  رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پچھلے الیکشن میں اس حلقے میں 3500 ہزار ووٹ پڑے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے حلقےکا رخ ہی نہیں کیا، ن لیگ کی بھی 3 مرتبہ حکومتیں رہی ہے پھر اس نے کیوں کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پچھلے دفعہ ٹی ایل پی کو ووٹ دیا تھا وہ اب ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اس لیے کراچی نہیں آئیں کیوں کہ انہیں بھی اندازہ ہے کہ حلقے کے عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف میں گروپ بندی کا خطرہ ٹل گیا، زرتاج گل

تحریک انصاف میں گروپ بندی کا خطرہ ٹل گیا، زرتاج گل

امتحانات منسوخ ہونے پر عاصم اظہر کی طلبہ کو مبارکباد

امتحانات منسوخ ہونے پر عاصم اظہر کی طلبہ کو مبارکباد