in

سوات: طالبہ نے سماجی رکاوٹوں کے باوجودچائے خانہ کھول لیا

سوات: طالبہ نے سماجی رکاوٹوں کے باوجودچائے خانہ کھول لیا

شہریوں کی جانب سے حوصلہ افزائی

سوات میں سماجی رکاوٹوں کے باوجود نوجوان طالبہ نورا احساس نے ایک چائے خانہ کھول لیا، اس طرح یہ 18 سالہ طالبہ دوسروں کیلئے مثال بن گئیں۔

نورا احساس جنہوں نے چائے ساز کے نام سے ريسٹورنٹ کھولا ہے، کا کہنا ہے کہ لوگوں نے بہت منع کیا لیکن میں نے اپنے دل کی مانی اور میرا کافی عرصے سے یہ ارادہ تھا کہ میں ایک دن ضرور ریسٹورنٹ کھولوں گی۔

چائے خانے میں نورا خود چائے اور پراٹھے بناتی ہيں، 18 سالہ طالبہ پُراميد ہیں کہ انہیں ديکھ کر ديگر خواتين کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بھی اپنا کاروبار شروع کرنے کی طرف مائل ہوں گی۔

شہری بھی افطاری کے بعد گرما گرم چائے پينے اور مزيدار پراٹھے کھانے ريسٹورنٹ کا رخ کرتے ہيں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کوبتادیا کہ شہزاداکبر قبول نہیں، نذیر احمد چوہان

عمران خان کوبتادیا کہ شہزاداکبر قبول نہیں، نذیر احمد چوہان

چنیوٹ: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، انتظامیہ کا ایکشن

چنیوٹ: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، انتظامیہ کا ایکشن