in

ویڈیو: خان پور میں بکریاں چرانے والی چڑیل کی حقیقت

ویڈیو: خان پور میں بکریاں چرانے والی چڑیل کی حقیقت

پکڑا گیا چور چڑیل نہیں مرد نکلا

خان پور میں لوگوں نے چڑیل کے بھیس میں بکریاں چرانے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

خان پور کے گاؤں جٹکی بستی میں رہنے والوں کو یہ لگتا تھا کہ ان کے گاؤں میں کوئی چڑیل موجود ہے، جو ان کی بکریاں چراتی ہے۔ لوگوں کے مطابق انہیں سورج غروب ہوتے ہی سناٹے میں گھنگرو کی آوازیں آتی تھیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

علاقے میں چڑیل کی دہشت کا یہ عالم تھا کہ لوگوں نے رات تو رات دن میں بھی باہر نکلنا چھوڑ دیا تھا۔ تاہم مذکورہ گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے اس چڑیل کا کھوج لگانے کا سوچا۔

جمعرات کے روز جب مذکورہ کردار رات کے اندھیرے میں بکریاں چرا کر جا رہا تھا تو نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا۔ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ کوئی خاتون ہیں۔ تاہم حقیقیت سامنے آنے پر پتا چلا کہ وہ مرد تھا، جو خاتون کا حلیہ بنا کر علاقے کی بکریاں چوری کرکے بیچا کرتا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ میں شاپنگ مالز پورے ہفتے کھلے رہیں گے

سندھ میں شاپنگ مالز پورے ہفتے کھلے رہیں گے

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی،مصطفٰی کمال

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی،مصطفٰی کمال