in

جہانگیر ترین کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد

جہانگیر ترین کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد

وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات

وزيراعظم عمران خان سے جہانگير ترين ہم خيال گروپ نے ملاقات کی، وفد نے مشير احتساب شہزاد اکبر کو ہٹانے کی بات کردی۔ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ان کہنا ہے کہ ساری صورتحال خود دیکھوں گا، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے 29 پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ بولے کہ 80 شوگر ملز میں سے تحقیقات کا سارا زور صرف جہانگیر ترین کی شوگر مل پر ہی کیوں؟، مطالبات اور تجاویز کا ڈرافٹ بھی پیش کردیا۔

وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے معاملے پر کمیشن بنانے کی درخواست رد کردی۔ ارکان کی جانب سے وزیراعظم کو خط بھی پيش کیا گیا، جس میں شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اراکین نے خط میں مشير احتساب کی جانب سے جہانگیر ترین کیخلاف کیسز میں مداخلت کرنے کا شکوہ کیا۔ يہ بھی کہا گيا کہ اومنی گروپ، ہمایوں اختر اور خسرو فیملی کے ساتھ دوستانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے جبکہ جہانگير ترين کيخلاف مقدمے درج کئے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نئی تصویر میں بالی ووڈ اداکارہ کو پہچاننا مشکل

نئی تصویر میں بالی ووڈ اداکارہ کو پہچاننا مشکل

جاپان نے پاکستان کا 36کروڑ 70لاکھ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا

جاپان نے پاکستان کا 36کروڑ 70لاکھ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا