in

کروناویکسین کی قیمت مقررنہ کرنےپر سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس

Coronavac-vaccine---Health-Web

کرونا ویکسین کی قیمت مقرر نہ کيے جانے پر سندھ ہائيکورٹ نے سیکریٹری صحت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ڈریپ کو توہين عدالت کا نوٹس جاری کر ديا۔

منگل 27اپریل کو کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ريمارکس ديے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وضاحت پيش کریں۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں کو عدالتی احکامات کی اہمیت کا احساس نہیں۔

حکومت کرونا ویکسین کی قیمت 10دن میں مقرر کرے،عدالت

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 12اپریل کو وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ کرونا ویکسین کی قیمت 10روز میں مقرر کریں۔

عدالت نے این سی او سی کو ویکسین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اپريل تک ملتوی کردی تھی۔

گذشتہ سماعت پر ڈريپ کے وکيل نے عدالت کو بتايا تھا کہ حکومتی ایس آر او کے خلاف عدالتی اسٹے کی وجہ سے کابينہ تذبذب کا شکار ہے جس پر جسٹس نديم اختر نے ريمارکس دیے تھے کہ اس حوالے سے کابینہ کی رہنمائی کیوں نہیں کی گئی، عدالت نے قمیت مقرر کرنے سے کب روکا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائزہ خان صرف محبت کی خواہشمند خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئرکردی

عائزہ خان صرف محبت کی خواہشمند خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئرکردی

وزیراعظم جہانگیرترین ایف آئی اےکی تحقیقات پراثرانداز نہیں ہونگے، فوادچوہدری

وزیراعظم جہانگیرترین ایف آئی اےکی تحقیقات پراثرانداز نہیں ہونگے، فوادچوہدری