in

ملک میں بین الصوبائی اور سیاحت پرعید تک کیلئے پابندی

Khi bus transport

کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں عید الفطر تک سیاحت اور سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک سیاحت پر پابندی رہے گی جبکہ اس دوران سیاحتی مقامات، پارکس اور ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔

اسکے علاوہ صوبوں اور شہروں کے درمیان سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ صرف گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

معروف سیاحتی مقامات مری، گلیات، سوات، کلام اور شمالی علاقاجات بھی بند رہیں گے۔ سی ویو اور ساحل بھی بند ہوں گے۔

اعتکاف، شب قدر، نماز جمعہ اور نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

سندھ میں انٹر سٹی ترانسپورٹ بند

انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر 30 اپریل سے پابندی عائد کردی گئی۔ ٹرانسپورٹرز کو 50فیصد مسافروں کو ایس او پیز کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔

اسکے علاوہ ہاٹ اسپاٹس علاقوں میں عوامی نقل و حمل پر پابندی ہوگی اور یہ احکامات متاثرہ علاقوں کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر منظور کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلک شبیر اور سارہ خان کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی ؟ اداکارہ نے ساری کہانی بتا دی

فلک شبیر اور سارہ خان کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی ؟ اداکارہ نے ساری کہانی بتا دی

cmsindhapex

سندھ:کرونا سے وفات پرسرکاری ملازم کیلئے 10لاکھ روپے معاوضے کافیصلہ