in

سندھ:کرونا سے وفات پرسرکاری ملازم کیلئے 10لاکھ روپے معاوضے کافیصلہ

cmsindhapex

سندھ حکومت نے دوران ڈیوٹی کرونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

منگل 27اپریل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق یہ معاوضہ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی ہوگا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس میں 24 ملازمین کوویڈ کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔

ملک میں بین الصوبائی اور سیاحت پرعید تک کیلئے پابندی

سندھ کابینہ نے کرونا صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آرمی کی خدمات لینے کی منظوری بھی دے دی۔

دوسری جانب کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں عید الفطر تک سیاحت اور سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 4ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد کی اموات ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Khi bus transport

ملک میں بین الصوبائی اور سیاحت پرعید تک کیلئے پابندی

اداکارہ جھانوی کپور نے پھر سے مصوری شروع کردی

اداکارہ جھانوی کپور نے پھر سے مصوری شروع کردی