in

کرونا کی تیسری لہر: بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولز عید بند

Covid-19 positive schools

بلوچستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز 27 اپریل سے عید تک بند کر دیے گئے۔

بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (بپیرا) کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی تعلیمی ادارے، جن میں ہائیر اور ہائیر سکینڈری کے تعلیمی ادارے شامل ہیں، عید تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پاپندی عائد کردی جبکہ لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔

بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کے دن  تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 4ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد کی اموات ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرد بھی جنسی تشدد کے متاثرین میں شامل ہیں یشما گل

مرد بھی جنسی تشدد کے متاثرین میں شامل ہیں یشما گل

مالدیپ میں چھٹیاں منا کر واپس لوٹنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر بھارتی عوام برس پڑی شدید تنقید کا سامنا 

مالدیپ میں چھٹیاں منا کر واپس لوٹنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر بھارتی عوام برس پڑی شدید تنقید کا سامنا